کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار، 7 مسافر زخمی

Calender Icon بدھ 17 دسمبر 2025

ہارون آباد سے کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار، 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھند کے باعث بس ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بے نظیر روڈ پر الٹی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھند کے باعث موٹر وےایم 3 جڑانوالہ سےرجانہ تک،ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور ایم 5ملتان سےروہڑی تک بند کی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پرحد نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی ہے۔