کشمیر بھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے،اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت کو دوٹوک الفاط میں جواب دیا-اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں خطاب کے دوران پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،،،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کھلی سرپرستی کے ساتھ وہ بھارت ہی ہے جس نے بارہا پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا،،،بھارتی ریاست کا یہ طرزِ عمل ایک روگ ایکٹر کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،،،پاکستانی قونصلر نے بتایا کہ شواہد موجود ہیں کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان میں حملے کیے ہیں،،،پاکستانی قونصلر نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بند کرے،،پاکستانی نمائندے نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا بیان حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے اور ایک بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف قرار دیدیا-
کشمیربھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا،پاکستانی قونصلر
بدھ 17 دسمبر 2025












