غزہ میں شدیدسردی اوربارش سے بے گھرفلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

Calender Icon بدھ 17 دسمبر 2025

غزہ میں شدید سردی اور بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، غزہ میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے- طوفانی ہواؤں سے فلسطینیوں کے خیمے اکھڑ گئے، بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے سے بے گھر فلسطینیوں کیلئے بیٹھنا مشکل ہوگیا،،،الشفا ہسپتال کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا، مریضوں کیلئے صورتحال تشویشناک ہوگئی، اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی،،،حماس عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل نے 813 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اسرائیلی خلاف ورزیاں جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں-