افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں بڑھتی دہشت گردی اور بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے باعث برطانوی حکومت نے افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں طالبان رجیم کو خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ افغان جریدہ خاما پریس کے مطابق برطانوی دفترِ خارجہ نے بدترین سیکیورٹی صورتحال، پرتشدد واقعات میں اضافے، سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور ملک گیر خطرات کے پیش نظر برطانوی شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں جبکہ افغانستان میں موجود شہریوں کو فوری انخلاء کا بھی کہا گیا ہے، برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو گرفتاری، طویل قید اور نقل و حرکت کی شدید پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، مغربی حکام کے مطابق طالبان رجیم کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکیورٹی صورتحال مزید مخدوش ہو چکی ہے اور فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد عناصر خطے میں عدم استحکام پیدا کر کے عالمی سلامتی کے لیے سنجیدہ چیلنج بن چکے ہیں۔
برطانوی حکومت نے افغانستان کیلئے ٹریول الرٹ جاری کر دیا
بدھ 17 دسمبر 2025












