ٹرمپ نے مزید 20ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیاں لگادیں

Calender Icon بدھ 17 دسمبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سےکیا جائےگا ،،نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے- امریکی میڈیا کے مطابق شام ،جنوبی سوڈان ، مالی اور ایسے شہریوں کے امریکا سفر پر پابندی عائد کی جارہی ہے جن کی سفری دستاویز فلسطینی اتھارٹی جاری کرتی ہے،صدر ٹرمپ کے اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے،،، اس کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ مزید 15 ممالک کے شہریوں پر پابندی لگارہی ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقا کے ممالک سے ہے،،،ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا ایسے تمام غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو اسے غیر محفوظ اور غیر مستحکم بناسکتے ہیں-