ایشیز سیریز، میچ سے قبل سڈنی واقعے کے متاثرین کی یاد میں تقریب

Calender Icon بدھ 17 دسمبر 2025

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سڈنی میں فائرنگ واقعے کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں فائرنگ سے متاثرہ افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو یاد کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں کرکٹ فینز نے بھی پُرنم آنکھوں کے ساتھ متاثرین کو یاد کیا۔

تقریب میں آسٹریلیا کے معروف گلوکار جان ولیمسن نے معروف گانا گا کر حاضرین کے حوصلے بڑھائے اور متاثرین کو یاد کیا۔

میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیڈیم میں آج پرچم سرنگوں ہیں جبکہ میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔