شمالی علاقہ جات کے دورافتادہ اوردشوارگزارعلاقوں میں ڈیجیٹل دورکی نئی تاریخ رقم

Calender Icon بدھ 17 دسمبر 2025

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں میں ڈیجیٹل دور کی نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے جہاں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے جدید نیٹ ورک کے ذریعے کنیکٹیویٹی کو قومی ترجیح بنا دیا ہے۔ دشوار گزار پہاڑی جغرافیہ اور نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باوجود اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ناقابل رسائی علاقوں میں ہائی الٹیٹیوٹ ٹاورز، جدید فائبر آپٹک اور مضبوط بیک ہال نیٹ ورک نصب کر کے مواصلاتی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے، نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے فیز فور کے تحت 4G اور بعد ازاں 5G کی راہ ہموار ہونے سے ڈیٹا اسپیڈ اور سروس کوالٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی نوجوانوں کے لیے آن لائن تعلیم، فری لانسنگ، ای کامرس اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ یہ سرمایہ کاری عوامی ضرورت اور ریاستی ذمہ داری کی عکاس ہے اور شمالی علاقوں کو عالمی ڈیجیٹل نظام سے براہ راست جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔