پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے جہاں ایس آئی ایف سی کے کردار سے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کی ملاقات میں پاک ایران تجارت کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے، مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور نجی شعبے کے کردار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، جبکہ زراعت، توانائی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کے ساتھ تجارتی تعاون سے معاشی استحکام اور روزگار میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی۔
پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں ایک اہم سنگِ میل عبور
بدھ 17 دسمبر 2025












