بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 شاندار، رنگا رنگ اور منظم تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی جہاں ڈرائیورز نے آف روڈ چیلنجز میں مہارت اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ریلی میں مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے حصہ لیا جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، مقابلے سخت اور تکنیکی چیلنجز سے بھرپور تھے جنہوں نے شائقین کو محظوظ کیا، اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا، ایف سی بلوچستان اور ضلعی سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے باعث ایونٹ نہایت پرامن اور محفوظ رہا، جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی نے موٹر اسپورٹس کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقے کی مثبت شناخت اور سیاحت میں اہم کردار ادا کیا۔
بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025اختتام پذیر
بدھ 17 دسمبر 2025












