مصر میں 4500 سال قدیم سورج پرستوں کی عبادت گاہ دریافت

Calender Icon بدھ 17 دسمبر 2025

 

قاہرہ (ویب ڈیسک) ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں قدیم عبادت گاہ دریافت کی ہے جس میں کبھی سورج کی پرستش کی جاتی تھی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 16 کلو میٹر جنوب مغرب کے فاصلے پر موجود ابو غراب کے مقام پر کھدائی میں ایک قدیم عبادت گاہ دریافت کی گئی جس میں تقریباً 4500 برس قبل ’را‘ نام کے سورج دیوتا کی پرستش کی جاتی تھی۔

عبادت گاہ کی یہ جگہ سب سے پہلے 1901 میں دریافت کی گئی تھی لیکن اس وقت یہاں زیر زمین پانی کی سطح بلند تھی جس کی وجہ سے کھدائی میں مسائل کا سامنا تھا۔