پشاور: بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق رکشہ اور ٹیکسیوں کے خلاف آج سے آپریشن شروع ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے خلاف مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی، مہم کا مقصد غیر قانونی چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ اور ٹریفک مسائل میں کمی لانا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کا صفایا مرحلہ وار کیا جائے گا۔