انسداددہشت گردی عدالت کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواودیگرکیخلاف اشتہاری کی کاروائی

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کا وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز،،، عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردیئے گئے،،،جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے حوالے سے بھی نوٹسز لگا دیئے گئے ،،،نوٹسز میں سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان، امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت ،،،،انسداددہشت گردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکمنامہ کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کئے گئے ،،، نوٹسز کے مطابق ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کررہے ، ،،، ملزمان کی پیشی کے حوالے سے یہ آخری موقع دیا جارہا ہے ،،، سیکشن 87 کی کاروائی کے دوران ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی-