پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی، روسی صدر کا علاقائی مطالبات پر کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرے گا اور یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں جبکہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب حل کرنا چاہتا ہے۔ پیوٹن نے کہا اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو روس اپنے تاریخی علاقوں کو طاقت سے آزاد کرائے گا جنہیں وہ یوکرین سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے-
پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی
جمعرات 18 دسمبر 2025












