ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کر دی، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کو پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری متوقع ہے، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث دھند اور سموگ میں کمی ہوگی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بعض مقامات پربارش کا امکان
جمعہ 19 دسمبر 2025












