کراچی: بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

Calender Icon جمعہ 19 دسمبر 2025

کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا، تشدد کرنے والا ملزم افتخار فرار ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پر تشدد کے علاوہ اسے سیڑھیوں سے دھکا بھی دیا گیا۔