شام پر کارروائی پالمیرا میں امریکی فوجیوں پر حملے کے جواب میں کی گئی: امریکی سینٹرل کمانڈ

Calender Icon ہفتہ 20 دسمبر 2025

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ شام پر کارروائی پالمیرا میں امریکی فوجیوں پر حملے کے جواب میں کی گئی۔

امریکی حکام نے کہا کہ پالمیرا حملے کے بعد اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں 10 آپریشنز کیے، امریکی فوج نے شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے داعش کے ٹھکانوں اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا، شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے میں اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ شام اور عراق میں کی گئی کارروائیوں میں 23 شدت پسند یا تو مارے گئے یا گرفتار ہوئے۔

واضح رہے کہ پالمیرا میں حملے میں 2 امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا تھا۔