یونانی کوسٹ گارڈ نے تارکین وطن کی کشتی سے 540 افراد کو بچا لیا

Calender Icon ہفتہ 20 دسمبر 2025

یونانی کوسٹ گارڈ نے گیودوس جزیرے کے قریب ریسکیو آپریشن کے دوران ایک کشتی سے تقریباً 540 تارکین وطن کو بچا لیا۔

یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی گیودوس سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ملی۔

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تمام افراد کو کریٹ جزیرے کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ریسکیو کیے گئے زیادہ تر تارکینِ وطن کا تعلق بنگلادیش، مصر اور پاکستان سے ہے۔