جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بیکرزڈل ٹاؤن شپ میں ہوٹل میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں میں سوار تقریباً 12 نامعلوم مشتبہ افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی، ملزمان ہوٹل سے فرار ہونے کے دوران بھی اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے جس سے کئی افراد فائرنگ کی زد میں آئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہے۔