چین: کانسرٹ میں روبوٹس کا زبردست ڈانس، دیکھنے والے حیران

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

چین میں منعقدہ ایک کانسرٹ میں روبوٹس کی شاندار ڈانس پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں روبوٹس بنانے کی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے، چین کا شمار بھی ان ہی ملک میں ہوتا ہے جو روبوٹس کو مختلف شعبوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یوں تو روبوٹس کی مختلف ویڈیوز سامنے آئی ہیں لیکن حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔

جی بلکل ویڈیو میں روبوٹس سُروں پر جھومتے نظر آرہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 انسان نما روبوٹس گانے پر پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ گلوکار بھی ڈانس کرتا نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔