شمالی سعودی عرب اور قطر میں ہونے والی حالیہ برفباری نے صحرا کے پہاڑوں کو غیر حقیقی منظر میں تبدیل کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے جبل اللوذ سے لے کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر کے برف سے ڈھکے علاقوں تک، جب پورے خطے میں غیر مستحکم موسم چھایا تو مقامی افراد نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا، علاقے میں ہونے والی برفباری کا جشن منایا اور اس پر شکرادا کیا۔
ان نایاب، دلکش و سحر انگیز مناظر کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ مختلف وائرل ویڈیوز میں زمین کا ایک وسیع رقبہ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Snowfall transforms the Saudi desert into white scenery pic.twitter.com/QdAvNbFWz0
— Potato (@MrLaalpotato) December 19, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک گاڑی سفید صحرا میں چلتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے، جبکہ اوپر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
This is UAE Saudi border now
— حسن سجواني 🇦🇪 Hassan Sajwani (@Sajwani) December 18, 2025
اگرچہ عام طور پر اپنی گرم آب و ہوا کے لیے پہجانے جانے والے اس علاقے میں یہ مناظر دلکش ہیں، خلیجی ممالک کے حکام نے مسلسل خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارش، طوفان اور بدلتے موسم کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے مشرق وسطیٰ میں کم دباؤ کا نظام پورے خطے میں موسلا دھار بارشوں کا سبب بنا۔












پیر 22 دسمبر 2025 