کل سے کراچی کا درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا، چیف میٹرولوجسٹ سندھ

Calender Icon پیر 22 دسمبر 2025

چیف میٹرولوجسٹ سندھ امیر حیدر نے کہا ہے کہ کل سے کراچی کا درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا جبکہ اگلے دس دن شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سندھ امیر حیدر نے کہا کہ کل کراچی میں دھند عام بات تھی، ہوا کی رفتار نہیں تھی اس وجہ سے نمی زمین پر فوگ کی صورت میں آگئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سندھ نے کہا کہ آئندہ دس دن تک کراچی میں فوگ کی کوئی صورتحال نہیں ہے، آج کراچی کا درجہ حرارت 14 ڈگری ہے، کل 12 سے 14 ڈگری ہوگا اور 31 دسمبر تک درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

امیر حیدر نے کہا کہ کراچی میں دسمبر کے آخری ہفتے میں خوشگوار موسم ہوگا، جنوری کے دو ہفتے سرد ہوں گے۔