غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 2 فلسطینی شہید

Calender Icon پیر 22 دسمبر 2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہیں، فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔

دوسری جانب غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارت گرنے سے 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 46 خستہ حال عمارتیں گر چکی ہیں جن میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر مزید 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے۔