وفاقی وزیرمصدق ملک اورچیئرمین این ڈی ایم اے کی اہم ملاقات ،مون سون 2026 کی تیاری کے لئے نیشنل ریزیلینس پلان پرمشاورت کی گئی، فریقین کا انسانی جانوں،انفراسٹرکچر،فصلوں اورمویشیوں کے تحفظ پرزوردیا گیا ، ملاقات میں سیلاب،کلائوڈبرسٹ،گلیشیئرپگھلائو،جی ایل او ایف اورلینڈ سلائیڈزکوزیرتوجہ لانے پراتفاق کیا گیا ہے-وفاقی وزیر نے کہا ہے نیشنل ریزیلینس پلان قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کیلئے تیار کیا جا رہاہے،وفاقی وزیر نے کہا ہے پلان کو نتائج پرمبنی اورزمینی حقائق کے مطابق ہوناچاہيے،ان کا مزید کہنا تھا موجودہ ڈیزاسٹرریسپانس سسٹم منتشرہے،مربوط فریم ورک ناگزیر ہے،وفاقی وزیر نے کہا تیز،ہم آہنگ اورموثرردعمل کیلئے ایک جامع حکمت عملی درکارہے، خطرات کے لحاظ سے حساس علاقوں کی نشاندہی ضروری ہے-
وفاقی وزیرمصدق ملک اورچیئرمین این ڈی ایم اے کی اہم ملاقات

