پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ صوبہ سندھ کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

Calender Icon منگل 23 دسمبر 2025

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انٹرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تین اہم معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انٹرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ صوبہ سندھ کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ تھرپارکر میں انرجی سیکٹر میں تیزی سے کام جاری ہے اورجاری منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کامیابی تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں تھا اور اس دوران مہنگائی، زرمبادلہ کی قدر میں کمی اور بلند شرح سود جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے پانی، توانائی، جدت اور ماحولیاتی شعبوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔