وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت،،،وزیراعظم نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد امن و امان کے قیام کے حوالے سے ہمارے عزم کو متاثر نہیں کرسکتے – وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ریاست پوری قوت سے جواب دے گی۔
وزیر اعظم، وزیر داخلہ اورصوبائی وزیر شفیع جان کی کرک فائرنگ کی مذمت
منگل 23 دسمبر 2025












