بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مدرسے کے بچے پر تشدد کے الزام میں معلم گرفتار ،،، بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، جس پر ڈپٹی کمشنر بارکھان اور ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیا،تشدد کے الزام میں مدرسہ جان محمد بٹیانی سوئمن کے معلم امیر حمزہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مدرسے کو بلیک لسٹ کرنے اور رجسٹریشن منسوخی کے لیے تحریری مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے ،،، ایس پی بارکھان ڈاکٹر سعد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے ، ان پر تشدد ناقابل برداشت ہے –
کوئٹہ : ضلع بارکھان میں مدرسے کے بچے پرتشدد کے الزام میں معلم گرفتار
منگل 23 دسمبر 2025












