کراچی: ٹرک کی ٹکر سے بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

Calender Icon بدھ 24 دسمبر 2025

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ٹرک کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 5 سال کی نور صبا کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔

دوسری جانب شہری انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 تا رات 10بجے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

دن میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل روٹ مقرر کردیے گئے۔