سمجھ سے بالا ہے کہ حکومت کو عدلیہ سے کیا دشمنی ہے: رکن پی ٹی آئی مشتاق

Calender Icon بدھ 24 دسمبر 2025

رکن پی ٹی آئی بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مشتاق نے کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ حکومت کو عدلیہ سے کیا دشمنی ہے۔

رکن پی ٹی آئی بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

انہوں کہا کہ یہ سارے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو نہیں دیئے جاسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے بعد کمزور عدلیہ پر اعتراض ہے۔