امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مبینہ تکینی خرابیوں پر احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل کے نام خط لکھ دیا۔
ڈنلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدر نے لکھا کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں 3 خطرناک واقعات پیش آئے، واقعات میں ایسکلیٹر خراب ہونا، ٹیلی پرامپٹر اور ساؤنڈ سسٹم مسائل شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معجزہ ہے کہ ہم گرنے سے بال بال بچے، دونوں نے ریلنگ پکڑ رکھی تھی ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا،
انھوں نے کہا کہ ایسکلیٹر واقعہ 100 فیصد تخریب کاری تھا، تحقیقات ہونی چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ ساؤنڈسسٹم بالکل بند تھا سامعین کچھ نہیں سن سکے۔
دی سنڈے ٹائمز نے لکھا کہ اقوام متحدہ عملے نے ٹرمپ کو خوار کرنے کیلئے جان بوجھ کر ایسكلیٹر بند کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے تقریر کے دوران خراب ٹیلی پرامپٹر پر بھی شکایت کی۔
امریکی سفیر مائیک والٹز نے بھی اجلاس کے موقع پر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا کہ ایسے مسائل سیکیورٹی رسک اور ادارے کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں
ترجمان اقوام متحدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسكلیٹر کا ایمرجنسی بٹن ممکنہ طور پر ٹرمپ وفد کے کیمرہ مین نے دبایا، ٹیلی پرامپٹر ٹرمپ کی ٹیم کا تھا، سوالات وائٹ ہاؤس سے پوچھے جائیں۔
سیکرٹ سروس نے تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، یواین جنرل اسمبلی سے خطاب سے پہلے ٹرمپ اور میلانیا ایسكلیٹر پر پھنس گئے تھے، ایسكلیٹر اچانک رکنے پر ٹرمپ اور خاتون اول کو سیڑھیاں پیدل طے کرنا پڑیں۔