قائد اعظم نے آج کا بھارت 77 سال پہلے دیکھ لیا تھا، گورنر سندھ

Calender Icon جمعہ 26 دسمبر 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے آج کا بھارت 77 سال پہلے دیکھ لیا تھا۔

گورنر ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسور ی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے والے اب پاکستان کی تعریفوں کے پُل باندھنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کو دنیا کا محور بنا دیا۔ پاکستان عالمی تجارتی پالیسی کا حصہ، بھارت تنہائی کا شکار ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ترقی رکنے والی نہیں، سازشی بےنقاب ہوچکے، ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا مقدر اڈیالہ جیل ہوگی۔