بینظیر بھٹو کی شہادت قومی نہیں بین الاقوامی سطح کا نقصان تھا ،یوسف گیلانی

Calender Icon منگل 30 دسمبر 2025

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیاسی امور پر گہری نظر رکھنے کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا تھا ۔بی بی کہا کرتی تھی کہ ضروری نہیں کہ سیاست میں حالات ہمیشہ ایک جیسے رہیں ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 18ویں برسی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شہید بی بی کی تصویر کے سامنے موم بتی روشن کر کے کیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ محترمہ نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے جدو جہد کی، بی بی کی شہادت قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح کا نقصان تھا ۔

چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے تحت خواتین کو گھر کا سربراہ تسلیم کیا بڑے اعزاز کی بات ہے ،جس کے دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ ہی یہ ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آگے لے کر چلنے کا عزم کر رکھا ہے ۔

تقریب سے خطاب میں صدر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یونین سردار عظمت کا کہنا تھا کہ 4ملین خواتین اس پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں پوری دنیا میں اسے غربت میں کمی کے لیے کیس سٹڈی کے طور پر پڑھایا جارہا ہے ۔

اس پ