علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Calender Icon جمعہ 2 جنوری 2026

راولپنڈی(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

بعدازاں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف آج 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت تھی، عدالت کو بتایا ہے کہ علیمہ خان مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتیں۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں 7 جنوری کی تاریخ دی جائے، علیمہ خان کی ہدایات ہیں کہ عدالت میں جو بھی کارروائی ہو ان کے سامنے ہو، عدالت کے علم میں لایا ہوں کہ علیمہ خان اگلی تاریخ پر پیش ہوں گی۔