کراچی: مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل

Calender Icon ہفتہ 3 جنوری 2026

کراچی میں مائی کولاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے ملنے والی چاروں لاشوں کا سول اسپتال میں ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہیں، ایک لڑکے کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں، عمر تقریباً 13 سے 14 سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال کے لڑکے کی لاش گلا کٹی ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں عمر تقریباً 14 سے 15 سال ہے۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ چوتھی لاش تقریباً 40 سال کی خاتون کی ہے، سر پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔ کیمیائی تجزیے کے لیے لاشوں سے نمونے لیے گئے ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق چاروں افراد کو نیم بے ہوشی میں لاکر قتل کیا گیا، چاروں لاشیں کمبل میں لپیٹ کر سوکھے مین ہول میں پھینکی گئی تھیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔