کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ پنجگور میں فورسز نے اہم آپریشن کیا، ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گرد ساجد احمد کالعدم بی وائے سی سے منسلک رہا، وہ اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔ کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 730 انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کیے گئے، پورے بلوچستان میں پولیس کی عملداری موجود ہے، گزشتہ 3 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان حکومت نے نیا ادارہ قائم کیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کیا، پنجگور میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گرد ساجد احمد کالعدم بی وائے سی سے منسلک رہا، وہ اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کررہا تھا، سی ٹی ڈی نے مزید 3 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا، خاران سے ایک لڑکے سرفراز کو گرفتار کیا جو پولیس کی ریکی کرتا تھا، سرفراز کے سہولت کار جہانزیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ایک دہشت گرد بیزل کو بھی پکڑا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی وائے سی طلباء کے ذریعے تاوان کی رقم منتقل کرارہی ہے، بی وائے سی نوجوانوں کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے، فتنہ الہندوستان بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
بی وائے سی طلبہ کے ذریعے تاوان کی رقم منتقل کر رہی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
جمعرات 8 جنوری 2026












