17 خوارجی دہشتگرد ہلاک، کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Calender Icon ہفتہ 27 ستمبر 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع لکی مروت کے علاقے درشک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 17 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، قوم سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔