کراچی کی سڑکیں ڈیزرٹ ریلی کا منظر پیش کر رہی ہیں، حیدر عباس رضوی کی سندھ حکومت پر تنقید

Calender Icon ہفتہ 27 ستمبر 2025

کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی ہر سڑک ڈیزرٹ ریلی کا مزا دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈمپر مافیا نے کراچی میں موت کا کھیل شروع کر رکھا ہے، جو ہر سال تقریباً 400 افراد کی جان لے رہا ہے۔

حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ گرین لائن پراجیکٹ پر کام بند کرنے کا حکم “امیر شہر” سے آیا ہے، جبکہ میئر کراچی صرف ان سڑکوں پر نظر آتے ہیں جہاں پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ڈمپر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔