یورپ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزیر خارجہ

Calender Icon ہفتہ 27 ستمبر 2025

یورپ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےعالمی رہنماؤں  پر واضح کیا کہ ان کے ملک کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کے ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا “فیصلہ کن جواب” دیا جائے گا۔ روس نے اس بات سے انکار کیا کہ روس کے طیارے ایسٹونیا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے یا اس کے ڈرونز نے پولینڈ کو نشانہ بنایا۔

روس کے وزیر خارجہ نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے “وحشیانہ قتل” اور مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں کا “کوئی جواز” نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے خلاف جارحیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ یہ خطے کو “تباہ” کر سکتا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے مشن کو جواز بنا کر قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر فضائی حملے کیے ہیں۔ انہوں نے مغربی طاقتوں پر ایران کے خلاف سفارت کاری کو سبوتاژ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ روس اور چین کی جانب سے ایران پر دوبارہ عائد کی جانے والی پابندیوں کو روکنے کی آخری لمحات کی کوشش ناکام ہو گئی، جسے روس کے وزیر خارجہ نے “غیر قانونی” قرار دیا۔