اسلام آباد(صغیر چوہدری )متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ کردی ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر اور صدر بار نعیم گجر آپس میں لڑ پڑے جج سماعت چھوڑ کراپنے چیمبر چلے گئے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نےایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت کی۔
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی عدالت عدم پیشی معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں آج کی حاضری سے استثنا دیا جائے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اگر دونوں ملزمان عدالت حاضر نا ہوئے تو پھر ملزمان کو جرح کا حق ختم کردیں گے انہیں عدالت پیش کریں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد تھوڑی دیر کے لئے وقفہ کردیا ۔وقفے کے بعد ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ایمان مزاری گواہ شہروز پر خود جرح کرنا چاہتی ہیں اور شہروز پر ایمان مزاری خود کچھ سوالات بھی کرنا چاہتی ہیں ۔جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ گواہ شہروز پر آج ہی جرح مکمل کریں ورنہ جرح کا حق ختم کر دیا جائے گا دوران سماعت اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نعیم گجر بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئیندہ پیر کی تاریخ دے دیں اس کے بعد کوئی التوا نہیں مانگا جائے گا ۔
آج ایمان مزاری کی طبیعت خراب ہے وہ خود جرح کرنا چاہتی ہیں ۔جبکہ پراسیکوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر رانا عثمان نے التوا دیئے جانے کی مخالفت کی اور موقف اپنایا کہ
عدالت گواہ سے حلف لے اور جرح شروع کرے ۔اس دوران
بار کے صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر رانا عثمان کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی شروع ہوگئی ایڈووکیٹ نعیم گجر نے پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلف لے کر دکھاو میں دیکھتا ہوں کہ آپ کیسے حلف لیتے ہیں
نعیم گجر نے کہا کہ
میں بار کا منتخب صدر ہوں تمہارے باپ کا نوکر نہیں ۔
آنکھیں وہاں دکھانا جہاں سے آپ ہو کر آئے ہیں۔ نعیم گجر نے تلخ لہجے میں پراسیکیوٹر رانا عثمان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ حلف لو ٹانگیں توڑ کر ادھر سے بجھواوں گا ۔ صدر بار صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر رانا عثمان کے درمیان تلخی بڑھنے پر جج افضل مجوکا کمرہ عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر چلے گئے وقفے کے بعد عدالت نے عدم حاضری پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے جبکہ ایڈیشنل سیشن افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کل 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
متنازع ٹویٹ کیس،ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ
جمعرات 15 جنوری 2026












