اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا، رانا ثناء

Calender Icon جمعہ 16 جنوری 2026

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا۔

قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن نیک شگون ہے، مگر قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سمیت آگے کے مراحل طے کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ضروری ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ اگر 8 فروری کے بعد احتجاج کی ایک اور کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔