ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سپلائی کیخلاف کریک ڈاؤن

Calender Icon جمعہ 16 جنوری 2026

انسداد منشیات فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سپلائی پر کریک ڈاؤن کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 9 کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ملزم سے 9.6کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے پارسل سے150 گرام کینابیس برآمد کی گئی جبکہ لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ کے لیے بُک پارسل سے 5 کلو آئس اور 5 کلو افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں حب ریور روڈ پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں 2 ملزمان سے 4 کلو آئس اور 250 گرام افیون برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ترکئی ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ پڑی بنگلہ ڈسٹرکٹ گلگت کے قریب ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

کارخانو مارکیٹ جمرود روڈ پشاور کے قریب افغان نیشنل سے 300 گرام آئس جبکہ نوکنڈی میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 6571 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔