پاکستان میں شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

Calender Icon جمعہ 16 جنوری 2026

پاکستان میں شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شعبان 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2025ء کو رات 00:52 پی ایس ٹی پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ سپارکو کے مطابق 19 جنوری 2026ء کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان متوقع وقت 33 منٹ ہوگا۔ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 19 جنوری 2026ء کی شام کو چاند کو آنکھ سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کے باعث بعید از قیاس ہے کہ یکم شعبان 20 جنوری 2026ء کو ہو۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔