مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی رنگا رنگ مہندی تقریب، تصاویر وائرل

Calender Icon ہفتہ 17 جنوری 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات جنید صفدر کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور منتخب مہمانوں نے شرکت کی۔

اس نجی مگر شاندار تقریب میں شریف خاندان کے افراد کے ساتھ دلہن شانزے علی روحیل کے اہلِ خانہ بھی شریک تھے۔

دلہن نے مہندی کی تقریب میں معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کا تیار کردہ خوبصورت ملٹی کلر لہنگا زیبِ تن کیا، جو بھاری کام اور نفیس کڑھائی سے آراستہ تھا۔ انہوں نے کندن اور پولکی زیورات کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا۔

دوسری جانب جنید صفدر نے مہندی کے موقع پر معروف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائے (HSY) کا تیار کردہ نیوی بلیو لباس پہنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)


اس لباس کے ساتھ کیمل رنگ کی شال نے ان کے انداز کو مزید شاہانہ بنا دیا۔

دلہن کے بالوں اور میک اپ کی ذمہ داری سعد سمیع نے نبھائی۔

ذرائع کے مطابق مہندی کی تقریب میں معروف رقاص وہاب شاہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، جن کی پرفارمنس نے تقریب میں مزید رنگ بھر دیے۔

تقریب میں تقریباً 350 مہمانوں کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں روایتی اور دیسی کھانوں پر مشتمل ضیافت پیش کی گئی۔


شیڈول کے مطابق جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو دوپہر ایک بجے لاہور کے علاقے لیک سٹی روانہ ہوگی، جہاں تقریباً 400 مہمانوں کی میزبانی کی جائے گی۔ جبکہ جنید صفدر کا ولیمہ 18 جنوری کو جاتی امرا فارمز میں منعقد ہوگا، جس میں تقریباً 800 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

ولیمہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزرا، سینئر سیاسی رہنما اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ چکی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔