اسلام آباد (صغیر چوہدری ) حکومت پاکستان کی جانب سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی ہے شیڈول کے مطابق قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات سمیت مجموعی طور پر رواں سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
سال 2026 کے شیڈول کا مقصد شہریوں، سرکاری و نجی اداروں اور کاروباری طبقے کو پیشگی منصوبہ بندی میں آسانی ہو گئی ہے۔
جاری کردہ فہرست کے تحت سال 2026 میں ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات کے سرکاری شیڈول کے مطابق اہم تعطیلات کی تفصیلات درج ذیل ہیں
5 فروری (جمعرات): یومِ کشمیر
21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر): عیدالفطر
23 مارچ (پیر): یومِ پاکستان
یکم مئی (جمعہ): یومِ مزدور
27 تا 28 مئی: عیدالاضحیٰ
28 مئی (جمعرات): یومِ تکبیر
25 تا 26 جون: عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام)
14 اگست (جمعہ): یومِ آزادی
25 اگست (منگل): عید میلاد النبی ﷺ
9 نومبر (پیر): یومِ اقبال
25 دسمبر (جمعہ): یومِ قائداعظمؒ اور کرسمس
26 دسمبر (ہفتہ): کرسمس کے بعد کی تعطیل (یہ صرف مسیحی ملازمین کے لیے ہیں)
حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی تعطیلات رویتِ ہلال سے مشروط ہوں گی، اس لیے ان کی تاریخوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ چاند نظر آنے کے بعد حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
حکومت نے شہریوں، کاروباری اداروں اور سرکاری دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ سفر اور چھٹیوں کے حتمی انتظامات متعلقہ تعطیلات سے قبل جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشنز کے مطابق ہی کیے جائیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی
پیر 19 جنوری 2026












