اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائیوزیرِ اعظم کی دھشتگردوں کے شرپسندی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور 5 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف.دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران و اہلکار دھشتگردوں سے ملک ارض وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو سیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران و اہلکاروں پر فخر ہے۔












پیر 19 جنوری 2026 