Advertisement

گوگل کے ہوم پیج پر برسوں بعد بڑی تبدیلی کا فیصلہ، جانئیے کیا؟

Calender Icon اتوار 22 نومبر 2026

گوگل کی خواہش ہے کہ اس کے اے آئی موڈ تک صارفین کی رسائی زیادہ آسان ہو اور اسی وجہ سے ڈیسک ٹاپ پر گوگل کے ہوم پیج میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر شاذ و نادر ہی تبدیلی کی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق گوگل ہوم پیج پر ایسے بٹنوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو جیمنائی اے آئی ماڈل کے فیچرز پر مبنی ہوں گے جبکہ ایک سائیڈ بار کے ذریعے حالیہ اے آئی موڈ سرچز اور سوالات تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔

گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے ایک ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پوسٹ میں نئے گوگل ہوم پیج کی جھلک پیش کی، جسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس تبدیلی کے تحت روایتی گوگل سرچ بٹن کو ہوم پیج سے ہٹا دیا جائے گا۔

اس کی جگہ نانو بنانا کے ذریعے تصاویر بنانے کے لیے ایک بٹن دیا جائے گا، جبکہ دوسرا بٹن فائلز اپ لوڈنگ جبکہ تیسرا بٹن برین اسٹروم کا ہوگا۔

آئی ایم فیلنگ بٹن بدستور موجود رہے گا، حالانکہ پہلے گوگل کی جانب سے اسے ہٹانے پر غور کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، ترک وزیر خارجہ

مگر نئے انٹرفیس کے باوجود بنیادی سرچ فیچرز متاثر نہیں ہوں گے، یعنی اپنی سرچ کو ٹائپ کرکے انٹر بٹن دبانا کافی ہوگا۔