نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا چہرے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بے اوول میں پریکٹس سیشن کے دوران چہرے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا باؤنڈری لائن پر کیچ پریکٹس کے دوران باؤنڈری ہورڈنگ سے ٹکرا گئے۔

راچن رویندرا میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے، انہوں نے ابتدائی کنکشن ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔

راچن رویندرا آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔