امریکا کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے 4 شرائط، امریکی میڈیا

Calender Icon منگل 27 جنوری 2026

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔

ان شرائط میں افزودہ یورینیم کی ایران سے مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہے۔

امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔