لاہور:(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ کی کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق اور جنرل سیکرٹری محمد ہارون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عظمیٰ بخاری نے سینئر نائب صدر عمران احسان، نائب صدر زین العابدین، فنانس سیکرٹری رانا بلال، نائب صدر لوئر کورٹ نعمان نور، انفارمیشن سیکرٹری سلیمان اعوان اور سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا اسد شاہ سمیت دیگر منتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورٹس رپورٹرز عدالتی کارروائیوں کو عوام تک پہنچانے کا فریضہ ذمہ داری سے ادا کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی رپورٹرز گرمی، سردی، دھوپ اور بارش جیسے مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتے ہیں، جو قابل تحسین ہے۔












اتوار 1 فروری 2026 