وزیرمملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدرپیا کارہو کی ملاقات ،ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا،کمپنی کی صدر پیاکار ہونے کہا ہے میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی ،اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی،انہوں نے کہا ہے کمپنی مستقبل میں ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اورخدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ایم ایل ون اور ایم ایل تھری ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی،دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور مزید تعاون کے امکانات کو آگے بڑھانے کیلئے وزارت ریلوے کے تکنیکی ماہرین کیساتھ ایک فالو اپ اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا-