اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبارکی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں امام باگارہ حملے کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےواقعہ میں 31افراد شہید ہوئے، دہشت گرد نےخودکش دھماکہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں ہونےوالی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک شامل ہے، خودکش بمبارسےمتعلق ابتدائی معلومات حاصل کرلی گئی ہیں، خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملےمیں آئی جی اسلام آباد کے عزیز بھی شہید ہوئے ہیں، دہشت گرد آسان اہداف کونشانہ بنا رہے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردوں کو اُن کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کی پراکسی نہ بنے، ملک بھرمیں ہونےوالی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک شامل ہے۔












جمعہ 6 فروری 2026 